سب کو ٹیکس پر چھوٹ نہیں دی جاسکتی ، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے والی اشیا ء کئی سو ہیں’ ترجمان وزارت خزانہ

لاہور( گلف آن لائن)وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی اشیا ء پر کوئی فرق پڑے گا ، حکومت کا مقصد ٹیکس بڑھانا نہیں بلکہ سسٹم ٹھیک کرنا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے واضح کیا کہ سب کو ٹیکس پر چھوٹ نہیں دی جاسکتی اور ٹیکس چھوٹ ختم ہونے والی اشیا ء کئی سو ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ آئی فون عام آدمی کی خرید سے باہرہے اور اس لئے اس پر ٹیکس لاگوکیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں