مرتضی وہاب

کراچی کو بہتر بنانے کیلئے شجر کاری کی ضرورت ہے،موسم سرما ختم ہوتے ہی وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی،مرتضی وہاب

کراچی(گلف آن لائن)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں اخلاقیات کا بحران ہے، لاکھوں کی تعداد میں درختوں کا ہونا ضروری ہے، کراچی کو بہتر بنانے کیلئے شجر کاری کی ضرورت ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں مثالی پارک کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارک طویل عرصہ سے بنجر پڑا تھا۔ پارکوں کو بحال کر کے شہریوں کیلئے کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو بہتر بنانے کیلئے شجر کاری کی ضرورت ہے۔ موسم سرما ختم ہوتے ہی وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی۔ کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں درختوں کا ہونا ضروری ہے۔ شہری آگے بڑھیں اور بحال شدہ پارکوں کی حفاظت کریں۔انہوں نے کہاکہ پارکس اور کھیل کے میدان شہریوں کا ہی اثاثہ ہیں۔

کراچی والے دیکھیں گے ایم کیو ایم، پی ٹی آئی نے کیا کیا؟ اور پیپلز پارٹی کیا کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کیے۔ ہم نے جو وعدہ کیا اسے پورا کرکے دکھایا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی گیس، بجلی نہ ہی روزگار دے پارہی ہے۔ ہمارے گھروں میں گیس نہیں ہے۔ گیس، ادویات، چینی، آٹے، بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں