سینیٹر شیری رحمن

سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کے بعد منی بجٹ قومی اسیمبلی میں پیش کرنے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟ ، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کے بعد منی بجٹ قومی اسیمبلی میں پیش کرنے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟،آئین کا آرٹیکل 73 کے مطابق مالی بل قومی اسیمبلی میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نقل سینیٹ میں پیش کی جاتی ہے، حکومت اب آرٹیکل 73 کی تشریح اپنی مرضی کے مطابق کرے گی۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ کیا 600 ارب روپے سے زائد منی بجٹ پر سینیٹ کو بائے پاس کیا جائے گا؟ ،بے ساکھیوں پر کھڑی تباہی سرکار سینیٹ میں فنانس بل پر بات نہیں کر نا چاہتی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام دشمن منی بجٹ کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے، منی بجٹ سے مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا۔ انہوںنے کہاکہ آئے دن بجلی، پیٹرول، گیس اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے، کیا وہ منی بجٹ نہیں؟ ۔

انہوںنے کہاکہ ادویات، شیر خوار بچوں کی اشیا، کھیت کی تیاری کے آلات مہنگے کر کے کہتے ہیں غریب پر اثر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں