ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ایم کی آ خری منز ل صر ف اور صرف این آر او ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی آ خری منز ل صر ف اور صرف این آر او ہے،قومی دولت لوٹنے والوں پر خوف طاری ہے اور احتساب سے بچنے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں،کر پٹ سیاستدان رات دن اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ شریف خاندان کی مفاد پرستی ڈھکی چھپی نہیں خاندانی اور موروثی سیاست سے باہر نہ نکلنے والوں کو عوام کے جذبات سے کھیلتے ہوئے شرم آنی چاہئے، پی ڈی ایم کے جلسوں میں نعرے بازی کرنے والے کارکن زیادہ دیر استعمال نہیں ہوں گے جلد یہ کرپٹ اپوزیشن رہنمائوں سے کنارہ کشی اختیار کر کے الٹا اس کرپٹ ٹولے کے احتساب کا مطالبہ کرتے دکھائی دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اپنی گرتی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کی خاطر حکومت کو بلاوجہ ہدف تنقید بنانے والے اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں