قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کااجلاس ایک بار پھر کورم کی نذ ہوگیا اور ضمنی فنانس بل پر بحث نہ ہوسکی

اسلام آباد (گلف آن لائن) قومی اسمبلی کااجلاس ایک بار پھر کورم کی نذ ہوگیا اور ضمنی فنانس بل پر بحث نہ ہوسکی ۔ جمعہ کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو ایم این اے عندلیب عباس کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی ۔دعا مولانا عبدالکبر چترالی نے کرائی۔

وقفہ سوالات کے دور ان عظمہ ریاض نے کہاکہ نور مقدم کیس میں مجرم نے ری ہیبلیٹیشن سینٹر بنارکھا تھا،پرائیویٹ تھراپی سینٹرز کا ڈیٹا وزارت کے پاس نہیں ہے اس دور ان اپوزیشن ارکان نے بولنے کی اجازت دینے کیلئے احتجاج کیا جس پر وقفہ سوالات کے بعد بات کرنے کی اجازت دوں گا ۔اپوزیشن ارکان کی جانب سے کورم کورم کے نعرے لگائے گئے اور ساتھ ہی اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی جس کے باعث دپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیااور اس طرح قومی اسمبلی اجلاس 12 منٹ چل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں