چین

چین کی تائیوان کو خود مختاری کی جانب بڑھنے سے باز رہنے کی دھمکی

بیجنگ(گلف آن لائن)چین نے تائیوان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے خود مختاری کی جانب قدم بڑھایا تو بیجنگ انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا، ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ تائیوان کی اشتعال انگیزیاں اور خارجی معاملات میں دخل اندازی اگلے سال بڑھ سکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین، تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے اور اس کے لیے چین نے پچھلے دو سالوں میں عسکری اور سفارتی دبا میں بھی اضافہ کیا ہے جس سے نہ صرف تائیوان میں غصہ پایا جاتا ہے بلکہ امریکا کو بھی تشویش لاحق ہوگئی ہے۔چین میں تائیوان امور کے ترجمان ما شیاو گوانگ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین تائیوان کے ساتھ اتحادِ نو کے لیے ماضی میں کئی مرتبہ کوششیں کر چکا ہے لیکن اگر تائپے نے خود مختاری کے لیے سرخ لائن کھینچنے کی کوشش کی تو چین ردِ عمل دے گا۔

ما شیاو گوانگ نے مزید کہا کہ اگر تائیوان میں علیحدگی پسند فورسز خود مختاری پر اشتعال، فورسز میں اضافہ یا پھر اس کے لیے سرخ لائن کو عبور کرنا چاہتی ہے تو چین انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوگا۔تائیوان چین اور امریکا کے مابین ناخوشگوار تعلقات میں کلیدی کردار بن کر ابھرا ہے، تائیوان باضابطہ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود بین الاقوامی تجارت میں معاونت اور اسلحہ مہیا کرنے والا ملک ہے۔تائیوان امور کے ترجمان نے خبردار کیا کہ خود مختاری کی حامی علیحدگی پسند فورسز اور خارجی مداخلت سے آئندہ مہینوں میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال تائیوان کی آبنائے کی صورتِ حال مزید پیچیدہ اور شدید ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں