' روبی انعم

کیرئیر کی پہلی فلم کی کامیابی سے حوصلے بلند ہوئے ہیں ‘ روبی انعم

لاہور(گلف آن لائن)سینئر کامیڈین اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ کیرئیر کی پہلی فلم ”چل میر اپُت” پارٹ ٹو کی کامیابی سے میرے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور اگر مجھے اس طرز کی کسی اور فلم میں بھی کام ملا تو ضرور کردارنبھائوں گی ۔ایک انٹر ویو میں روبی انعم نے کہا کہ میں نے اپنے پورے کیرئیر میں پہلی بار کسی فلم میں کام کیا ہے ۔

اب یہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کر دی گئی ہے اورمیرے کردار کو توقع ے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے جس کی وجہ سے میرے حوصلے اور بلند ہوئے ہیں اور آنے والے وقت میں مجھے اگر اس مارجن کا دوبارہ کوئی کردار ملا تو مزید فلموںمیں کام کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں