بلال یاسین

بلال یاسین کی مدعیت میں قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ داتا دربار میں درج

لاہور( گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کی مدعیت میں قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ داتا دربار میں درج کرلیا گیا، مقدمہ مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بلال یاسین نے کہا ہے کہ حاجی لیاقت کے ساتھ موٹر سائیکل نمبر 5587 پراپنے دوست محمد اکرم کے گھر آیا، حاجی اکرم کے گھر کے باہر میرے ساتھ اکرم، حاجی توحید اور حاجی لیاقت ساتھ کھڑے تھے ،اسی دوران دو نامعلوم بغیر نمبر ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر آئے، ایک موٹر سائیکل سوار میرے پاس آکر بائیک سے اترا جبکہ دوسرا آہستہ آہستہ بائیک چلاتا رہا ۔

موٹر سائیکل سے نیچے اترنے والے شخص نے مجھے جان سے مارنے کے لئے سیدھے فائر کئے،فائرنگ سے مجھے تین گولیاں لگیں جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں