اسلم اقبال

نیا سال عوام کیلئے خوشیاں لائے گا ،نئی سرمایہ کاری آئے گی، صنعتیں لگیں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا’اسلم اقبال

لاہور( گلف آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میا ں اسلم اقبال نے نئے سال کی آمد پر اہل وطن کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سال 2022 قوم کیلئے خوشیاں لائے گا – صوبے میں نئی سرمایہ کاری آئے گی – نئی صنعتیں لگیں گی اور لوگو ں کو روزگار ملے گا – اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے گزشتہ سال میں اٹھائے گئے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے دبئی ایکسپو میں بھر پور شرکت کی

  • انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار کمپنیو ں کے ساتھ 45 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے گئے -گزشتہ برس رمضان المبارک کے دوران 313 رمضان بازاروں کے ذریعے اربوں روپے کے رمضان پیکج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے گئے – 337 سہولت بازاروں اور 32 ماڈل بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیاگیا -ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن درآمدی چینی کی90 روپے فی کلو کے حساب سے صارفین کو فراہمی یقینی بنائی گئی -دنیا کے 120 ممالک میں رائج سی بی ٹی اے پروگرام ٹیوٹا کے اداروں میں متعارف کرایاگیا -ٹیوٹا کے اداروں کی استعداد کار سالانہ 90 ہزار سے بڑھا کر دو لاکھ33 ہزار کی گئی -نجی و سرکاری تکنیکی اداروں میں سپیشل بچوں کی رجسٹریشن اور امتحانی فیس ختم کی گئی – پنجاب کے نو ڈویژن میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی -پہلا سپیشل ٹیکنالوجی زون ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں بنے گا -انہو ں نے بتایاکہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو سٹریم لائن کرنے کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایاگیا -اس نظام کے تحت نجی و سرکاری تکنیکی اداروں کی پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں آن لائن رجسٹریشن جاری ہے – نوجوانو ں کو بہتر معاشی مواقع اور صنعت کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کیلئے پنجاب اپرنٹس شپ ایکٹ 2021 کا نفاذ کرکے نوجوانوں کو آن جاب ٹریننگ کی سہولت دی گئی

-پنجاب روزگار سکیم کے تحت ایک سال میں 800 افراد کو 45 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے آسان قرضے دیئے گئے – صوبے میں سیمنٹ کے نئے کارخانے لگانے کیلئے 16 این او سی جاری کئے گئے -صنعت کاروں اور تاجروں کو اپنی کمپنی یا ادارے کو رجسٹرکرانے کی سہولت دینے کیلئے پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن میں ہیلپ ڈیسک قائم کیاگیا –

سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعلی سہولت سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایاگیا -میاں اسلم اقبال نے بتایاکہ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت شکایات کے اندراج کیلئے آن لائن پورٹل کا اجرا کیاگیا -صارف ناقص مصنوعات اورغیر معیاری خدمات پر گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ صارف عدالت /ضلعی تحفظ صارف کونسل میں شکایت درج کروا سکے گا -صوبائی وزیر نے کہاکہ نئے سال میں وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں نئے عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں