سعودی وزارت صحت

کرونا کے خلاف حاصل کامیابیوں کو برقرار رکھنا چاہیے ، سعودی وزارت صحت

ریاض (گلف آن لائن)سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہاہے کہ سعودی عرب نے کرونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کامیابیاں حاصل کیں جن کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر سعودی وزارت صحت کو اس طبقے کے حوالے سے تشویش ہے جس نے ابھی تک ویکسین کی خوراکیں مکمل نہیں کیں۔

ترجمان نے زور دیا کہ بوسٹر لگوانا کرونا کی مختلف صورتوں کا مقابلہ کرنے میں مدد گار ہے،بوسٹر لگوانے والوں میں متاثر ہونے کا تناسب کم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں