بھارت

چین نے متنازع ہمالیائی خطے میں مختلف مقامات کے نئے نام رکھ لیے، بھارت

نئی دہلی(گلف آن لائن)بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے متنازع ہمالیائی خطے میں ان کی سرحد کے قریب کئی مقامات کے نئے نام رکھ لیے ہیں اور اور یہ سرحدی خودمختاری پر دعوی کے مترادف ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اروناچل پردیش ہمیشہ سے بھارت کا حصہ رہا ہے اور رہے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے کہا کہ اروناچل پردیش میں مختلف جگہوں کے نئے نام رکھنے سے اس کی حقیقت تبدیل نہیں ہوگی۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجان نے کہا کہ جنوبی تبت چین کے تبت خومختار خطے میں ہے اور تاریخی طور پر چیت کی حدود میں ہے اور نئے نام دینا کا فیصلہ چین کی خودمختاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں