کرنسی مارکیٹ

بینک کی تعطیلات کے سبب انٹر بینک ریٹ جاری نہ ہوسکے تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی

کراچی(گلف آن لائن)بینک کی تعطیلات کے سبب انٹر بینک ریٹ جاری نہ ہوسکے تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 178روپے اور قیمت فروخت 178.50روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 30پیسے بڑھ گئی ،جس سے یورو کی قیمت خرید 198.20روپے سے بڑھ کر198.50روپے اور قیمت فروخت200.20روپے سے بڑھ کر 200.50روپے پر پہنچ گئی ۔تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے اور قیمت فروخت239روپے پر بدستور برقرا ررہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں