جمشید اقبال چیمہ

حکومت نے ملک کی معاشی طو رپر ڈوبتی نبض کو بحال کیا ،یہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے ، ماضی کی طرح ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے کا دور ا ب کبھی واپس نہیں آئے گا ، سابقہ حکمرانوں کی طرح اپنی انا ء کی تسکین کی بجائے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اورآسودگی لانے والے منصوبے شروع اور مکمل کئے جارہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی رہنما عبدالکریم کلواڑ کے ہمراہ حلقہ این اے 133کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے اکابرین ، رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے میںکوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔ سابقہ حکومت ملک کو معاشی طو رپر تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل کر گئی لیکن وزیراعظم عمران خان او ران کی ٹیم نے دن رات کی محنت سے ملک کی معاشی طو رپر ڈوبتی ہوئی نبض کو بحال کیا اور یہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم اور درست پالیسیوں سے سابقہ نام نہاد تجربہ کار حکمرانوںکو چاروں شانے چت کر دیا ہے اس لئے انہیں اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں