اپیل

وفاقی حکومت کی شہریوں سے بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی حکومت نے شہریوں سے بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل کی ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مری اور دیگر بالائی مقامات کے لیے ایک جم غفیر رواں دواں ہے، لاکھوں گاڑیاں ان علاقوں کی طرف جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کے لیے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سہولیات پہنچانا ناممکن بن گیا ہے لہٰذا جو لوگ ابھی گھروں میں ہیں ان سے درخواست ہے کہ بالائی علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کے لیے مؤخر کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں