شہبازشریف

پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال، درست فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ،شہبازشریف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں، ان وسائل سے صحیح طور پر فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں جیمزاور قیمتی پتھروں کے شعبے کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم ہاﺅ س اسلام آباد میں منعقد ہوا۔جلاس میں پاکستان میں جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی پر غور کیا گیا ، اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں، ان وسائل سے صحیح طور پر فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قیمتی پتھروں اورتیار ہونے والی مصنوعات کی بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز پر کام کیا جائے ، عالمی نمائشوں میں پاکستانی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں ، جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے لیے نجی شعبے اور صوبوں سے ضروری مشاورت کی جائے۔وزیراعظم نے جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کو فی الفور فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی اور نایاب پتھروں کی صنعت کے فروغ کے لئے ضروری قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے، قیمتی پتھروں کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں