وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایوانِ صدر میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے، اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمے داری نبھاتے ہوئے وطن کی ترقی و خوش حالی کو مقدم رکھنا ہے۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ ذاتی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یک جہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں