شاہد خاقان

احتساب عدالت، شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف غیر قانونی بہتریوں سے متعلق ، شریک ملزم کے وکیل کی عدم حاضری پرسماعت ملتوی

کراچی(گلف آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف غیر قانونی بہتریوں سے متعلق ریفرنس میں شریک ملزم کے وکیل کی عدم حاضری پرسماعت ملتوی کردی۔

پیرکواحتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف غیر قانونی بہتریوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں ہوئے۔ریفرنس کے شریک ملزم شیخ عمران الحق کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ جونیئر وکیل نے موقف دیا کہ عمر سومرو بیمار ہے پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 7فروری تک ملتوی کردی۔ریفرنس کے شریک ملزم شیخ عمران الحق کی دائر درخواست پر دلائل ہونے تھے۔ شیخ عمران الحق نے نیب آرڈیننس میں ترمیم بعد ریفرنس ٹرانسفر کرنے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی تھی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کے اس سے قبل مری میں ایسا واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا نواز شریف نے اپنے دور میں ڈیڑھ ارب کی مشینری مری کے لیے دی تھی۔ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، 23 مارچ کو پریڈ کے بعد عوام کی پریڈ ہوگی، جتنے لانگ مارچ ہوں گے حکومت پر اتنا ہی دبائو بڑھے گا،ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، جو کیسز بنائے گئے ہیں پورا پاکستان جانتا ہے، مقدمے کی حیثیت سب جانتے ہیں یہ کیس بنتا ہی نہیں، نیب پراسیکیوٹر خود پریشان ہے کہ کیا کیس ہے

چیئرمین نیب کی حیثیت آپ سب نے دیکھ لی ہے، چیئرمین نیب بتائیں کہ ہمارے خلاف کون سے کیس ہیں اس حکومت پر کرپشن کے اسکینڈل ہیں،لیکن چیئرمین نیب خاموش ہیں، نیب نے ملک کے اندر تباہی پھیلائی ہے، ملک میں آج کوئی کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہے نواز شریف نے ڈیڑھ ارب کی مشینری مری کیلئے دی ہوئی ہے، آج سے پہلے کبھی مری میں برف سے پھنسنے سے اموات نہیں ہوئی تھیں، کوئی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، ایک لفظ اظہار ہمدردی نہیں کر سکے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کے متعلق سوال جواب میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے اس سے پہلے نہیں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں