حمزہ شہباز کی بریت

رمضان شوگر ملز ریفرنس’ حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست، وکلا حتمی بحث کیلئے 20 جنوری کو طلب

لاہور(گلف آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر وکلا کو حتمی بحث کے لیے 20 جنوری کو طلب کرلیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب کے تین مختلف ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد اجلاس میں مصروفیت کے باعث شہباز شریف عدالت پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزم بلال قدوائی کی بریت کی درخواست پر دلائل دیئے گئے جبکہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے دس گواہوں پر جرح کی گئی۔ احتساب عدالت نے 20 جنوری کو رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر وکلا کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ لیگی کارکنوں نے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں