حافظ حمد اللہ

عمران خان عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا نمائندہ ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے منی بجٹ کی منظوری روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جائیگا۔

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آئی ایم ایف کے مفادات کے لئے آئی ایم ایف کا بنایا ہوا منی بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا گیا ہے یہ منی بجٹ نہیں بلکہ قومی معیشت کو آئی ایم ایف کے سامنے سرینڈر ڈاکیمنٹ اور دستاویز ہے،منی بجٹ ملک اورقوم کو معاشی طور پر آئی ایم ایف کے ہاتھوں ذبح کرنے کی این او سی ہے، موجودہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے لئے چراگاہ اور عوام کو بھیڑ بکری بناکے رکھا ہے،

عمران خان عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا نمائندہ ہے، اسمبلی میں حکمران الیون اور اپوزیشن الیون کے درمیان معرکہ ہوگا، یہ منظر کوئی دیکھے یانہ دیکھے عوام ضرور دیکھے گی کہ کون آئی ایم ایف کے ساتھ کھڑی ہیں ؟ اپوزیشن کسی صورت میں منی بجٹ کومنظور ہونے نہیں دے گی،۔

اپنا تبصرہ بھیجیں