ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ایم جماعتوں کی کشتی بھنور میں پھنس چکی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی کشتی بھنور میں پھنس چکی ہے، پی ٹی آئی حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی،اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کی بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکے ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ و زیر اعظم عمران خان نے ملک میں کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے، ماضی کی طرح ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے کا دور ا ب کبھی واپس نہیں آئیگا، سابق حکمرانوں کی طرح اپنی انا کی تسکین کی بجائے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اورآسودگی لانے والے منصوبے شروع اور مکمل کئے جارہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ سابق حکومت ملک کو معاشی طو رپر تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل کر گئی تاہم وزیراعظم عمران خان او ران کی ٹیم نے دن رات کی محنت سے ملک کی معاشی طو رپر ڈوبتی ہوئی نبض کو بحال کیا اور یہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم اور درست پالیسیوں سے سابق نام نہاد تجربہ کار حکمرانوں کو چاروں شانے چت کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں