عمران عباس

عمران عباس، لتامنگیشکر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو

کراچی (گلف آن لائن)معروف پاکستانی اداکار عمران عباس، عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔عمران عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لتا منگیشکر کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس پر لتا جی کی جانب سے عمران عباس کو ملنے والا آٹوگراف بھی موجود ہے۔

اْنہوں نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ’وہ لتا جی کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں’۔خیال رہے کہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں