سابق صدر پرویز مشرف

سابق صدر پرویز مشرف کو سزا سنانے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ

اسلام آباد(گلف آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف کو سزا سنانے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،معروف قانون دان حامد خان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی.

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس میں نوٹس کئے بغیر ہماری اپیل کو عدم پیروی پر خارج کردیا گیا. لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا.،تفصیل کے مطابق خصوصی عدالت کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کو سزا سنانے کا معاملہ اپیل پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا فیصلے کے خلاف اپیل 2020سے سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے،سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کے خلاف( مرحوم )چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد نے درخواست دائر کی 2020کے وسط میں دائر کی گئی درخواست کو آج تک سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا.

ایڈووکیٹ حامد خان نے درخواست میں کہا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف بھی اپیل دائر کی،نوٹس کیے بغیر ہماری اپیل کو عدم پیروی پر خارج کردیا گیا. نتیجتا سابق صدر پرویز مشرف ملک سے فرار ہوگئے اور اب تک مفرور ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسی کو وزیراعظم سے متعلق کیس نہ سننے کے فیصلے کے خلاف بھی اپیل سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں