عبد الحمید رحمتی

شیخ الحدیث علامہ عبد الحمید رحمتی کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا

عبدالحکیم (گلف آن لائن) سینیٹر پروفیسر ساجد میر ، سابق وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی طرف سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی انہوں نے کہا کہ علامہ عبدالحمید رحمتی بہت بڑ ے عالم دین تھے امن کی داعی اور بے ضرر شخصیت تھی۔

ان کی شہادت سے پوری جماعت رنجیدہ اور دکھی ہے علماء کی شہادتوں کا سلسلہ نیا نہیں ہے ہمارے علماء کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا،علما ء کو ٹارگٹ کرکے مارا جارہا ہے۔ کے پی کے حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت علامہ رحمتی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔

قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھائیں گیمرکزی جمعیت اہل حدیث خیبر پختون خواہ کے نائب امیر وشیخ الحدیث علامہ عبد الحمید رحمتی پرکو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ انہیں آج ا اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے مدرسہ دار القرآن والحدیث السلفیہ قاضی آباد پشاور مرکزی دروازے پر کھڑے تھے۔ جبکہ انکے بھائی شیخ محمد رحمتی شدید زخمی ہیں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر اور ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے علامہ عبد الحمید رحمتی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ رحمتی بہت بڑ ے عالم دین تھے، امن کی داعی اور بے ضرر شخصیت تھی۔ان کی شہادت سے پوری جماعت رنجیدہ اور دکھی ہے۔علماء کی شہادتوں کا سلسلہ نیا نہیں ہے۔ ہمارے علماء کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا،علما ء کو ٹارگٹ کرکے مارا جارہا ہے۔ کے پی کے حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت علامہ رحمتی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔ قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھائیں گے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے پی کے اور علامہ رحمتی کے خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اللہ تعالی یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرما ئے ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں