ڈاکٹر شاہد صد یق

بلدیا تی انتخا با ت میں اپوز یشن کے مقدر میں پھر ر سوائی ہی آئیگی ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ بلدیا تی انتخا با ت میں اپوز یشن کے مقدر میں پھر ر سوائی ہی آئے گی،پی ٹی آئی اپنی ملک دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر آئندہ انتخابات میں ایک قوت بن کر ابھرے گی،پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ بلد یا تی انتخابا ت میں تانگہ پار ٹیاں ثا بت ہو ں گی۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی حکومت کیخلاف نہیں بلکہ ایک دوسرے کیخلاف ہی لانگ مارچ کررہی ہیں اپوزیشن جماعتو ں کے پاس کوئی بیانیہ اور ایجنڈا نہیں ہے ۔یہ صرف عمران خان دشمنی پر پارٹی کے اندر اور باہر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں ۔ آئی ایم ایف کے 22پروگرامز میں سے 13پروگرام نواز لیگ کے دور میں لائے گئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو بچانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس کے بڑے دورس نتائج برآمد ہونگے ۔

انہو ں نے کہاکہ کرپٹ جماعتوں نے ہمیشہ خدمت کی آڑ میں صرف لوٹ مار کی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے کھوکھلا کیا، دونوں جماعتوں کی کرپٹ قیادت سر سے پاوں تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے، عمران خان کی دیانتداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں