مریم نواز

حکومت کا جانا دنوں کی بات ہے، ہفتوں یا مہینوں کی نہیں،مریم نواز

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب جلد پاکستان واپس آئیں گے، وقت کا تعین ن لیگ کرے گی، حکومت کا جانا دنوں کی بات ہے، ہفتوں یا مہینوں کی نہیں، حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے.

ان کے کابینہ ارکان ان کی کارکردگی کیخلاف بات کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن آزمائشوں کے باوجود نہیں ٹوٹی، کہا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کے 4 افراد ان سے ملے ہیں ، مری میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، عوام اب یہ حکومت ایک دن کیلئے بھی برداشت نہیں کرسکتی، شہباز شریف سیلاب کے پانی میں اترتے تھے تو انہیں شوباز کہا جاتا تھا، لگتا تھا عمران خان شہباز شریف سے بوٹ مانگ کر لوگوں کی مدد کو جائیں گے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بری نہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے، ان کے کابینہ ارکان ان کی کارکردگی کے خلاف بات کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) آزمائشوں کے باوجود نہیں ٹوٹی، وزراء کے بیانات سے لگتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اب یہ حکومت ایک دن کیلئے برداشت نہیں کر سکتا، ان کے حالات دیکھ کر مجھے یہ ہفتوں اور مہینوں کی نہیں بلکہ دنوں کی بات لگتی ہے.

نواز شریف کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نون لیگ کا ایک ایم این اے ایک ایم پی اے نہیں ٹوٹا وہ چٹان کی طرح نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے، کہا جا رہا ہے کہ نون لیگ کے چار افراد ان سے ملے ہیں، اس حکومت کے نالائقی کے انبار لگے ہیں، کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی لاشوں پر کہا گیا کہ میں بلیک میل نہیں ہوں گا ، ان کا کہنا تھا کہ مری میں حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب شہباز شریف سیلاب کے پانی میں اترتے تھے تو انہیں شوباز کہا جاتا تھا،ہمیں لگتا تھا کہ عمران خان شہباز شریف سے بوٹ مانگ کر لوگوں کی مدد کو جائیں گے، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد بیانات دینے کے بجائے سانحہ مری کا جواب دیں، حکومتی ترجمان اپنی نا اہلی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں اور باتیں کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کی نااہلی سے جتنی جلدی عوام کی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے، نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے جبکہ وقت کا تعین نون لیگ کرے گی، حکومت کا جانا دنوں کی بات ہے بلکہ ہفتوں یا مہینوں کی نہیں، جتنی جلدی پی ڈی ایم کو حکومت گرانے کی تھی اس سے زیادہ جلدی انہیں خود ہے، عمران خان کو اپنے ورلڈ کپ میں چلو بھر پانی بھر لینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں