شبلی فراز

چین 2024 تک 20 ارب کی مارکیٹ بن جائے گی، شبلی فراز

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاہے کہ 2024 تک بلاک چین 20 ارب کی مارکیٹ بن جائیگی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں بھی بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے،ای ٹیکنالوجی کے استعمال سے ووٹنگ شفاف ہوسکتی ہے ۔

اسلام آباد میں بلاک چین سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزارت سائنس نے ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف جانے کیلئے اہم اقدام اٹھائے ہیں، وزارت سائنس نے ای وی ایم بنائی اور سائنس انوویشن پالیسی بنائی۔ ای ٹیکنالوجی کے استعمال سے ووٹنگ شفاف ہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2024 تک بلاک چین 20 ارب کی مارکیٹ بن جائیگی، دو سو کے قریب ممالک کسی نہ کسی طرح اپنے سسٹم میں بلاک چین کو شامل کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بنک بلاک چین کو استعمال کر کے 8 سے 10 ارب سالانہ بچا سکتے ہیں۔،حکومت شفافیت اور احتساب کیلئے بلاک چین ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ وزارت سائنس کی ماتحت یونیورسٹیوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی پائلٹ منصوبہ شروع کررہے ہیں،تینوں یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کو بلاک چین ٹیکنالوجی پر لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں