امریکی صدر

امریکی صدر نے سوال پر غصہ ہو کر صحافی کو گالی دے دی

واشنگٹن(گلف آن لائن)دنیا کے سب سے زیادہ طاقت ور ملک امریکا کے صدر جو بائیڈن وائٹ ہائوس میں امریکی ٹی وی کے ایک نمائندے کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تنگ ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی گھرانوں کے لیے قیمتوں میں کمی کے راستوں پر بحث کے لیے منعقد نشست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران پیش آیا۔

جو بائیڈن صحافی کے سوال پر اس حد تک غصہ ہو گئے کہ انہیں اپنے سامنے میز پر رکھے مائیک میں آواز جانے کا بھی خیال نہ رہا۔ اسی وجہ سے وڈیو کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر نے میڈیا پرسن پیٹر ڈوسی کو غلیظ گالی دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں