عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان سے اداکار علی سفینہ نے ایک ملین فالوورز مانگ لیے

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری سے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوررز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان سے اداکار علی سفینہ نے ایک ملین فالوورز مانگ لیے۔عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہونیپر مداحوں کی بے شمار محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکار علی سفینہ ساتھی اداکارہ کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے سے خود کو نہ روک سکے اور لکھا کہ ایک ملین میرے کوچاہیے رے بابا۔عائزہ خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نظر آتی ہیں اور ہمیشہ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں