لاہور ہائیکورٹ

ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی معطلی کیخلاف درخواست پر وزرات داخلہ کا سینئر افسر ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور( گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن فیاض احمد کی معطلی کے خلاف درخواست پر وزرات داخلہ کے سینئر افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سابق ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور فیاض احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چائنہ کے 14 باشندوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں معطل کیاگیا ،چائنہ کے14 باشندوں کو غیرقانونی پاسپورٹ جاری کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ، محکمہ داخلہ کے تحریری آرڈر پر چائنہ کے 14باشندوں کو پاسپورٹ جاری کیے گئے۔محکمانہ انکوائری میں بے گناہ ثابت ہونے کے باوجود بحال نہیں کیا جارہا ۔استدعا ہے کہ عدالت محکمہ کی جانب سے معطلی کے احکامات کالعدم قرار دئیے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں