عثمان ڈار

دنیا دیکھے گی 2022نوجوانوں کا سال ہو گا ،پاکستان کے نوجوان کسی سے کم نہیں، عثمان ڈار

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ دنیا دیکھے گی 2022نوجوانوں کا سال ہو گا ،پاکستان کے نوجوان کسی سے کم نہیں، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100ارب روپے تقسیم کیے جارہے ہیں، وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی بہتری کیلئے کام کریگا،پاکستان میں کسی بھی سطح پر ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ 2022نوجوانوں کا سال ہو گا،وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی بہتری کیلئے کام کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ جلد پاکستان کامن ویلتھ یوتھ کانفرنس کی میزبانی کرے گا،دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کے نوجوان کسی سے کم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا وڑن نوجوانوں کی فلاح و بہبود ہے،کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100ارب روپے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہاکہ 5ہزار نئے کاروبار شروع ہو چکے ہیں،ایک لاکھ سکالر شپس فراہم کر چکے ہیں۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کو مزید 60ہزار سکالر شپس دینے جا رہے ہیں،پہلی بار فنی تربیت کی فراہمی کیلئے سکالر شپس دی جا رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فنی تربیت حاصل کرنے والے نوجوان ملک کے لئے زرمبادلہ کما رہے ہیں،لاکھوں افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،پاکستان میں کسی بھی سطح پر ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نوجوانوں کی سرپرستی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں