' مریم اورنگزیب

عمران صاحب تھوڑا وقت ہے، آپ سمیت سب چور جیل جائیں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہاہے کہ عمران صاحب تھوڑا وقت ہے، آپ سمیت سب چور جیل جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر مریم اورنگزیب نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا وزیراعظم آٹا، بجلی، گیس، دوائی چور ہو تو جیلوں میں بند قیدیوں کو آزاد کردینا چاہیے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 4 ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں اربوں روپے منگوائے گئے، دنیا حیران ہے کہ آپ کے ملازمین طاہر، نعمان، ارشد اور رفیق کے ذاتی اکاؤنٹس میں اربوں کہاں سے آئے؟ عمران خان کو تقریریں کرنے کے بجائے جیل میں ہونا چاہیے۔مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کھربوں روپے کی غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ چھپانے کے لیے 28 اکاؤنٹس خفیہ رکھے، دنیا حیران ہے کہ 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا مفرور مجرم کس بے شرمی سے قانون کی بات کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں