چینی صدر اور وزیراعظم

وزیراعظم کا دورہ چین،چینی صدر اور وزیراعظم سمیت مختلف کاروباری شخصیات کو کتاب پیش کی جائے گی

اسلام آ باد (گلف آں لائن) وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت مختلف کاروباری شخصیات کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لئے کتاب پیش کی جائے گی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تیار کی گئی پچ بک میں سیکٹر وائز تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

کتاب میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حامل شعبوں اور حکومت کی جانب سے ان شعبوں میں فراہم کی جانے والی تفصیلات موجود ہیں۔ پاکستانی وفد کے ارکان دورہ چین کے موقع پر یہ کتاب چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو پیش کریں گے۔ اس کتاب کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں