چینی

امریکہ، جاپان، بھارت اور آسٹریلیا کا “4 ملکی میکانزم” چین کی راہ میں رکاوٹ کا آلہ ہے ،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ امریکہ،جاپان،بھارت اور آسٹریلیا کا نام نہاد “چہارفریقی میکانزم” چین کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اورامریکہ کی بالادستی کو برقرار رکھنے کا آلہ ہے۔یہ محاذ آرائی کو ہوا دینے اور عالمی اتحاد و تعاون کو تباہ کرنے کاعمل ہے۔
چاؤ لی جیان نے جمعہ کو ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ سرد جنگ ختم ہو چکی ہے اور چین کے خلاف کسی بھی قسم کا اتحاد بنانے کی کوئی بھی سازش ناپسندیدہ اور غیر مقبول ہے نیز یہ کوئی حل بھی نہیں ہے۔متعلقہ ممالک کو سردجنگ کی فرسودہ ذہنیت کو ترک کر کے ایشیا و بحرالکاہل کے امن و امان کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں