فیروز خان

فیروز خان نے ڈرامہ سیریل’اے مشتِ خاک’میں کام کرنے کی وجہ بتادی

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے ڈرامہ سیریل ‘اے مشتِ خاک’ میں کام کرنے کی وجہ بتادی ہے۔ فیروز خان نے ایک انٹرویو میں اپنے مشہور ڈرامہ سیریل ‘اے مشتِ خاک’ میں اپنے کردار ‘بابی’ کے حوالے سے بات کی۔اْنہوں نے ڈرامے میں اپنے کردار کے بارے میں کہا کہ’اْنہیں اس کردار کا انتخاب کرنے سے پہلے ہی اس بات کا سو فیصد یقین تھا کہ اس کردار پر تنقید ہوگی’۔اْنہوں نے کہا کہ’یہ جانتے ہوئے بھی انہوں نے اس ڈرامے میں کام کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ تنقید کی وجہ سے لوگ اس ڈرامے کی طرف راغب بھی ہوں گے اور سمجھیں گے کہ (بابی) زندگی کے کن نشیب وفراز سے گزرے گا’۔

فیروز خان نے کہا کہ’اس ڈرامے میں ایسے موضوع کو چھیڑا گیا ہے جس پر کبھی بات نہیں کی گئی لیکن یہ ہمارے ارد گرد موجود ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ’ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے گھر ہیں جہاں مذہب کو ترجیح نہیں دی جاتی، جہاں رمضان، عید اور نماز کو نظر انداز کیا جاتا ہے’۔اداکار نے بتایا کہ’ اس ڈرامے میں (بابی) کا کردار ایسا ہی ہے جوکہ مذہب سے بہت دور ہے جبکہ اس کی شادی ایک ایسی لڑکی سے ہوجاتی ہے جوکہ مذہب پر سختی سے عمل کرتی ہے’۔اْنہوں نے بتایا کہ’لڑکی (بابی) سے محبت کرتی ہے کیونکہ (بابی) لڑکی کی زندگی میں آنیوالا پہلا مرد ہے لیکن وہ اپنے عقیدے کے برعکس (بابی) کی شرائط ماننے کیلئے تیار نہیں ہوتی’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں