جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس

سیاسی صورتحال ،غیر اعلانیہ رابطے ،جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس رواں ہفتے متوقع

لاہور(گلف آن لائن )موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے غیر اعلانیہ رابطوں کے تناظر میں جہانگیر ترین گروپ کا باضابطہ اجلاس رواں ہفتے متوقع ہے ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے گزشتہ ہفتے غیر رسمی بیٹھک میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن رہنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سیاسی صورتحال میں ہلچل پیدا ہونے کے بعد گروپ کے موقف میں اتفاق رائے کیلئے رواں ہفتے باضابطہ اجلاس کا امکان ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن جب ہم سے بات کریں گے تو ملک اور عوام کی بہتری کے حوالے سے آپس میں مشورہ کرکے فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں