ایرانی وزیر داخلہ

ایرانی وزیر داخلہ کا اسلام آباد پہنچنے پر پر تپاک استقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن)ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی کا اسلام آباد پہنچنے پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پر تپاک استقبال کیا ۔ پیر کو ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی اپنے 9 رکنی وفد کے ہمراہ نور خان ائیر بیس راولپنڈی پہنچے ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان پہنچنے پر ایرانی ہم منصب کااستقبال کیا۔

سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے بھی نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں