سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ کا کین کمشنرسندھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے کین کمشنر سندھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں گنے کی قیمت اور کوالٹی پریمیم کی ایک ساتھ ادائیگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار مرید علی شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شوگر ملز مالکان گنے کے کاشت کاروں سے بڑا فراڈ کر رہے ہیں،سندھ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ کوالٹی پریمیم کرشنگ سیزن ختم ہونے کے بعد ادا کیا جائے گا،جب کاشت کار گنا فروخت کرتے ہیں تو صرف گنے کی رقم ادا کرتی ہے، تاہم 40کلوگرام گنے سے 8 کلو سے زائد چینی بنے تو کوالٹی پریمیم لاگو ہوتا ہے۔

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ ملز مالکان چینی بنانے سے قبل کیسے کوالٹی پریمیم کی ادائیگی کرسکتے ہیں؟ ملزم مالکان خلاف قانون گنے اور کوالٹی پریمیم کی ایک ساتھ ادائیگی کررہے ہیں۔عدالت نے کین کمشنر سندھ کو طلب کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں