صرافہ مارکیٹوں

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالر کا اضافہ،ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا50روپے مہنگاہوگیا

کراچی(گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں بدھ کو5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1856ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں50روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ25ہزار750روپے ہو گئی اسی طرح43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ7ہزار810روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں