لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 6 ماہ کے دوران 7.4 فیصد اضافہ ہوا ، فرخ حبیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ جولائی تا دسمبر 6 ماہ میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ جب بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے تو معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے،جو پائیدار معیشت کی نشانی ہوتی ہے،یہ اعدادوشمار ان لوگوں کوچپ کروانے کیلئے کافی ہیں جو بلاوجہ معیشت کی تباہی کارونا روتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں