ہانگ کانگ

چینی مین لینڈ کی ہانگ کانگ میں انسداد وبا کے لیے بھرپور معاونت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) ہانگ کانگ کے انسداد وبا کی معاونت کے لیے چائنیز مین لینڈ کے 4 وبائی امراض کے ماہرین نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے متعلقہ حکام کے ساتھ وبا کی روک تھام سے متعلق پہلی ملاقات کی۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے فوڈ اینڈ ہیلتھ بیورو کے ڈائریکٹر چھن چاؤشی سمیت سرکاری حکام نے ماہرین کی آمد کا خیرمقدم کیا، اور ہانگ کانگ میں وبا کی پانچویں لہر کی موجودہ صورتحال اور انسداد وبا کے بارے میں آگاہ کیا۔بعد ازاں کے ماہرین نے مین لینڈ میں اومیکرون کی روک تھام اور کنٹرول کے بارے میں اپنا تجربہ شیئر کیا۔

اس دوران فریقین نے ہانگ کانگ میں وبا کی تازہ ترین صورتحال،انفارمیشن سسٹم اور معلومات کے بہاؤ جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔اس سے قبل 17 تاریخ کو چائنیز مین لینڈ کی جانب سے فراہم کردہ دو موبائل نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ گاڑیاں بھی ہانگ کانگ پہنچ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں