کیپٹن (ر) صفدر

جسٹس(ر) ثاقب نثار سازش کا حصہ تھے، پانامہ کا فیصلہ لکھا ہوا آیا ‘ کیپٹن (ر) صفدر

لاہور( گلف آن لائن)مقامی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی اشتعال انگیز کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج ملک مشتاق نے درخواست پر سماعت کی ۔ کیپٹن (ر) محمدصفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد فیصلہ محفوط کر لیا ۔کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر تھانہ اسلامپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ نواز شریف کے معاملے میں ججو ں کو بلا کر فیصلے لکھوائے گئے ۔

واجد ضیاء کی جے آئی ٹی کہاں سے آئی تھی، جسٹس(ر) ثاقب نثار تو چاہتے تھے کچھ ہو ، وہ اس ساری سازش کا حصہ تھے۔ میڈیا یہ حقائق بتانے سے کیوں گھبراتا ہے ۔ یہاں گردن پر انگوٹھے رکھ کر فیصلے لئے گئے ۔ پانامہ کا فیصلہ لکھا ہوا آیا ،واجد ضیاء کے گیارہ والیمز لکھے لکھائے آئے جس پر انہوںنے صرف دستخط کئے ۔ انہوں نے کہا کہ آج لوٹ مار کا بازار گرم ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں