رابی پیرزادہ

میڈیکل کی تعلیم چھوڑ کر شوبز میں آئی، خدا کی ذات نے ہدایت عطا کی ، سیدھے راسے پر چل پڑی’ رابی پیرزادہ

لاہور( گلف آن لائن )شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ عبد الستار ایدھی اور ان جیسے انسانی خدمت کرنے والے لوگوںسے بڑی متاثر ہوں ،ایسی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو ضرورتمند اور دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری ڈاکٹر بننے کی خواہش تھی لیکن میںمیڈیکل کالج سے تعلیم ادھوری چھوڑ کر شوبز کی دنیا میں آ گئی۔

پھر خد اکی ذات نے مجھے ہدایت عطا کی اورمیں سیدھے راستے پر چل پڑی ۔ میں جو کام کر رہی ہوں اس سے مطمئن ہوں اور میری خواہش ہے کہ مجھے جس بھی ضروتمند کا پتہ چلے میں کسی نہ کسی طرح اس کی مدد کروں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے سکول میں پانچ سو مستحق بچوںکو مفت تعلیم دی جارہی ہے اور یہ وہ بچے ہیں جو کبھی سکول جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں