حلیم عادل شیخ

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ کرپشن سے انفیکٹڈ اور ڈفیکٹڈ لیڈر شپ کی قیادت میں نکالا جارہا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے کراچی سے اسلام آباد تک نکالے جانے والے عوام مارچ پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے وڈیو بیان میں بلاول رداری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ کے بہانے بلاول زرداری کراچی میں نظر تو آئے بلاول زراری نے کراچی سے مارچ کا آغاز کیا ہے پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ کرپشن سے انفیکٹڈ اور ڈفیکٹڈ لیڈر شپ کی قیادت میں نکالا جارہا ہے۔

کراچی کی تباہی کا زمہ دار کوں ہیں بلاول زرداری سے کراچی کے عوام پوچھنا چاہتے ہیں۔ بلاول صاحب اگر عوامی لیڈر ہیں تو کراچی کے عوام کو جواب دے دیں کہ ان کی پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کو کیوں تباہ کیا ہے، 2009 میں سندھ کا بجٹ 150 ارب تھا تب کراچی کے لئے 37 ارب رکھے گئے تھے اس وقت سندھ کا بجٹ 1400 ارب ہے لیکن ابھی بھی کراچی کے لئے 38 ارب رکھے گئے ہیں 13 ارب خرچ کرنے کے باوجود کراچی کی شہریوں کو ایک بوند پانی نہیں ملا بلاول صاحب کراچی کی عوام کو یہ جواب ضرور دیں اس شہر کو آپکی حکومت نے کچرہ کنڈی کیوں بنایا؟

آپکی حکومت نے 14 سالوں میں ہزاروں بسوں کے اعلانات کے باوجود 14 بسیں بھی کراچی کے شہریوں کو نہیں دی ہیں 2022 میں کراچی کے شہریوں کو ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر کیوں چھوڑا گیا ہ امن امان کی صورتحال خراب ہیسندھ کو تباہ کرنے کے بعد بلاول کس کے خلاف لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں