سی ڈی اے

سی ڈی اے و پولیس اہلکاروں پر حملہ کیس، عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے کے کیس میں جسمانی ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پولیس کی عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اپنے حکم میں کہا کہ عامر مغل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں