شہباز شریف فیملی

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ کی سماعت روزنہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست دائر

لاہور (گلف آن لائن) ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ کی سماعت روزنہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست دائر کردی۔ ایف آئی اے کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ کیس کی سماعت روزنہ کی بنیاد پر کی جائے،

ایف آئی اے نے ضمنی چالان جمع کروا دیا ہے تاحال فرد جرم عائد نہیں ہوئی، مقدمہ میں نامزد ملزمان کی جانب سے مسلسل تاخیر حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ فرد جرم عائد کرنے کے بعد روزنہ کی بنیادوں پر سماعت کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں