فیول پرائس

وفاقی حکومت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پچھلے چند ماہ کے دوران ہونیوالا اضافہ خود برداشت کریگی، وفاقی وزیر حماد اظہر

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پچھلے چند ماہ کے دوران ہونیوالا 4 سے 5 روپے فی یونٹ اضافہ خود برداشت کریگی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کیلئے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو کم کیا گیا ہے۔

منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر درآمدی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے بلوں میں پچھلے چند ماہ کے دوران 4 سے 5 روپے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس حکومت خود برداشت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی مختصر مدت میں پی ڈی ایل کو کم کرکے کی گئی ہے جبکہ طویل مدت کے لئے ڈ سبسڈی دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں