پیٹرول

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کے اعلان کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کے اعلان کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد پٹرول کے فی لیٹر کی قیمت 149 روپے 86 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے کمی کے بعد 154 روپے15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125روپے 56 پیسے ہو گی، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے66 کمی کے بعد 118روپے 31 پیسے ہو گی۔

نوٹیفکشین میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکسز سے استثنیٰ دینے ، اسکالرشپ اور اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں