ایف اے ٹی ایف اجلاس

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کی کاکر دگی کو تسلیم ،حوصلہ افزائی کی گئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی کاکر دگی کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان تمام اقدامات اٹھائے گا اور دونوں ایکشن پلانز کے بقیہ دو آئٹمز کی تکمیل کریگا ۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس کے بعد جاری وزارت خزانہ کے اعلامئے میں کہا گیا کہ ایف اے ٹی ایف نے دونوں ایکشن پلان پر پاکستان کی پراگریس کا جائزہ لیا ایف اے ٹی ایف ممبران نے پاکستان کی کارکردگی کو تسلیم کیااعلامیے کے مطابق پاکستان نے اپنا کیس موثر طریقے سے پیش کیا اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک سے متعلق پاکستان کے مسلسل عزم کو سراہا گیا ۔

پاکستان نے ایکشن پلان کی تکمیل کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان 2018کے ایکشن پلان کے تحت پہلے ہی 27میں سے 26 آئٹمز مکمل کر چکا ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تسلیم کیا گیا کہ آخری آئٹم پر بھی پاکستان نے اہم پیش رفت کی ایف اے ٹی ایف نے اس آخری آئٹم پر کی تکمیل کیلئے پاکستان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے 2021کے ایکشن پلان کے تحت تیز عملدرآمد کیا ،اس ایکشن پلان کے بھی 7میں سے 6آئمز مکمل کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں