شاہ محمود قریشی

اندون سندھ کے حالات افسوسناک ہیں، شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

حیدر آباد (گلف آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کا یہ پہلا فیز ہے اس کے بعد مزید فیز آئیں گے،سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے اقتدار سے تنگ آچکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف میں 2018میں کراچی میں اپنا لوہا منوایا،مارچ کے اختتام پر علی زیدی ایک چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے، چارٹر آف ڈیمانڈ سندھ کے لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کر ےگا، اندون سندھ کے حالات افسوسناک ہیں۔ اتوار کو حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔ سندھ میں تحریک انصاف ایک بہترین متبادل کے طور پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے اڑتالیس گھنٹے اور بلاول بھٹو کے پانچ دن کاٹھ کا گھوڑا نکلے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنی تحریکوں سمیت گھروں میں چلی جائے گی۔ ندیم افضل چن صاف ہاتھوں والے ہیں ان کے جانے کا غم ضرور ہوگا۔ سندھ میں عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیں جو محبت دی وہ قابل دید ہے۔ ہم سندھ کے اتحادیوں کے شکر گزار ہیں ہم نے سندھ کے اتحادیوںکے مطالبات کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پہلی مرتبہ سندھ میں گھوٹکی سے کراچی تک بڑی مہم چلی ہے۔ مبین جتوئی ایک نئے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا جب ہم نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہماری حمایت کی۔ کراچی کے تمام بڑے بنگلوں میں سندھ کے عوام کا پیسہ رکھا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا سندھ حکومت نے سندھ کے عوام کا خون چوس لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں