برآمدات

کئی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 60 فیصد تک اضافہ

کراچی(گلف آن لائن) وفاقی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ترکی، عرب امارات، اٹلی، اسپین، جرمنی سمیت امریکا کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔مشیرتجارت عبدالرزاق دائو نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ترکی، عرب امارات، اٹلی، اسپین، جرمنی، برطانیہ، چین، بنگلہ دیش سمیت پولینڈ کو بھی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق ترکی کو ایک سال میں پاکستانی برآمدات میں 157 فیصد کا اضافہ ہوا، متحدہ عرب امارات کو 118 فیصد، اٹلی کو 102 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رواں مالی سال فروری میں گزشتہ سال فروری کی نسبت اسپین کو برآمدات میں 90 فیصد کا اضافہ ہوا، جرمنی کو 60 فیصد امریکہ کو 25 فیصد اور بنگلہ دیش کو برآمدات میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ کو 27 فیصد، چین کو 17 فیصد اور نیدرلینڈز کو 94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں